عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ جاری
اسلام آباد (اے بی این نیوز )پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نیب راولپنڈی پہنچ گئی ،میڈیکل ٹیم میں پروفیسر شیخ وقار ،پروفیسر شجی صدیقی شامل،پروفیسر علی شامی آرتھو ڈاکٹر ارشاد بھی شامل ہیں،عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ جاری ہے ۔
جلاؤ گھیراؤ کرکے اداروں کو دباؤ میں لانا مناسب نہیں، وزیرقانون

اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے قانون کےمطابق کارروائی کی ہے ماضی میں آشیانہ کیس میں بلاکرصاف پانی کیس میں سزائیں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ حبس بے جا نہیں عمران خان کی گرفتاری قانون […]
پی ٹی آئی کے راہنما علی زیدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا
کراچی ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما علی زیدی کو کالا پل سے گرفتار کر لیا گیا ۔اس کے علاوہ بھی مزید گرفتاریاں کرنے کا منصوبہ تیار ہے،ملک بھر میں اس وقت احتجاج جاری ہے اور وسیع پیمانے پر گرفتاریں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے سیکر ٹری جنل کی […]
عمران خان کی گرفتاری ،جرمن سفیر کاردعمل آگیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان میں جرمنی کے سفیرالفریڈ گراناس نے عمران خان کی گرفتاری پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد گردش کرنے والی تصاویر پرتشویش ہے ، آج کی گرفتاری عدالتی مقدمات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانا اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی […]
گرفتاری کے بعد وزیراعظم نےعمران سے جوابی سوال پوچھ لیے

لندن( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم نے جوابی سوال پوچھ لیے ہیں۔ عمران خان نے شہباز شریف سے بھی سوالات پوچھے تھے۔بذریعہ ٹوئٹر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد رد عمل میں عمران خان کا نام لیے […]
سیاسی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، اربوں کا نقصان

اسلام آباد( اے بی این نیوز )ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا […]
یہ سیاست نہیں ہے، سراسر دہشت گردی ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹویٹ

لاہور (اے بی این نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ […]
پی ٹی آئی چیئرمین کی محفوظ اور جلد رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اغوا اور ان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین کی جانب سے فوری طور پر قائم کردہ سات رکنی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں عمران خان کی محفوظ اور […]
پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت

لاہور(اے بی این نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے شدید مذمت کی ہے اور اسے ظلم قرار دیا ہے۔ پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ (گرفتاری) نہایت بیہودہ عمل ہے اور میں […]
پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نگراں وزیر اطلاعات

لاہور ( اے بی این نیوز )حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اعلان کیا کہ پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا بنیادی مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔وزارت داخلہ پنجاب […]