سیاسی دہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے پورے پاکستان میں آگ لگوادی،بلاول بھٹو

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ سے نفرت ،تقسیم کی سیاست ختم کردی، کشمورکےکراچی تک صوبے کےعوام نے پیپلزپارٹی پراعتمادکا اظہارکیا۔کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کےعوام کا شکرگزارہوں ، ہم […]
پی ڈی ایم دھرنے میں شرکت کیلئے مریم نواز اسلام آبادپہنچ گئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نوازپیرکوپی ڈی ایم کے دھرنے میں ن لیگ کی نمائندگی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورپارٹی […]
جنوبی کوریا،تیل پائپ لائن تک رسائی کیلئے چوروں نے پورا ہوٹل کرائے پر لے لیا

سیول(نیوزڈیسک)جنوبی کوریا میں چوروں نے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے لیا تاکہ تیل کی پائپ لائن تک پہنچنے کیلئے سرنگ کھودی جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیونگجو نامی شہر میں 8 ملزمان نے ہوٹل کرائے پر لیا اور پورے ایک مہینے تک خفیہ سرنگ کھودتے رہے تاکہ قریبی تیل پائپ لائن تک رسائی حاصل […]
عدلیہ کا شکر گزار ہوں جس نے جعلی کیسز میں جیل جانے سے بچایا،عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ کے شکر گزار ہیں جس نے جعلی کیسز میں جیل جانے سے بچایا،اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، نواز شریف نے آزاد عدلیہ کو تباہ کیا، عدلیہ کا شکر […]
افواج تنصیبات کےتقدس ،سلامتی کوپامال کرنےیاتوڑ پھوڑکی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کیاجائیگا،آرمی چیف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن واستحکام کےعمل کو خراب کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی،افواج تنصیبات کےتقدس اورسلامتی کوپامال کرنےیاتوڑ پھوڑکی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کرےگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ […]
سکھر،پاک انڈیا بارڈرسےکالعدم تنظیم کاایک دہشتگرد گرفتار

سکھر(نیوزڈیسک)سکھر پولیس نے پاک انڈیا بارڈرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر چار دہشتگرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی پولیس نحے صالح پٹ میں پاک بھارت بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے […]
ن لیگ کا کل سے جلسے جلوس اورریلیاں منعقد کرنے کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاست کی بقا کےلیے زبان کھولنا پڑے گی۔میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نےکہا کہ 2 دن میں جو کچھ ہوا، وہ اچانک نہیں تھا، اس کا آغاز اُس وقت ہوا تھا جب بل جلاکر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا۔انہوںنے […]
بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت جائیں گے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی واضح جیت پر کہاہے کہ ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لے […]
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی مسلم باغ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ شہید جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید جوانوں کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا […]
ن لیگ خیبرپختونخوا کے نظریاتی ورکرز کا کل ہونیوالاکنونشن ملتوی

نوشہرہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے نظریاتی ورکرز کا کل( اتوار کو)اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں ہونے والا کنونشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملتوی کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نظریاتی گروپ کے ترجمان ارباب خضرحیات نے جاری ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے نظریاتی ورکرز کا […]