پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن روانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لندن روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن لندن میں نواز شریف سےبھی اہم ملاقات کریں گے۔ نواز شریف سے ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی […]
پی ٹی آئی کے بڑے 10 رہنمائوں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئےشاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ،فرخ حبیب، شیخ رشید، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان شامل ہیں
عمران خان نے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(اے بی این نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے انسدادِ دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔سابق وزیر اعظم نے درخواست میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دہشتگردی عدالت سے 18 مئی کو […]
شیخ رشید احمد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا،ٹیوئٹر پر سخت ردعمل آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ۔پاسپورٹ منسوخی پر شیخ رشید کا بھی سخت رد عمل آگیا۔میں اللہ کےفضل سے ماں اورعوام کی دعائوں سے کرپشن سے پاک16مرتبہ وفاقی وزیررہا ۔اقوام متحدہ میں خطاب کیااورپاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی خدمت کی۔ زرداری ، نواز،ڈارکی […]
جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے ایک اور ملزم کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)جی ایچ کیو راولپنڈی گیٹ پر حملہ کرنیوالے ایک اور ملزم کی شناخت ہوگئی،راجہ ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا، راجہ ماجد حسین دھنیال پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر ہے ۔ راجہ ماجد حسین دھنیال نے ریاست مخالف نعرہ […]
آزاد کشمیر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ، عوام کا دھرنا 8ویں روز میں داخل

راولاکوٹ(نیوزدیسک) آزاد کشمیر بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے ، بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف پونچھ ڈویژن میں عوام کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل عوام کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار سردار […]
پی ٹی آئی رہنما اے عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار

ملتان(نیوزدیسک)سابق ایم این اے تحریک انصاف عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔عامرڈوگر کو ملتان شیر شاہ موٹروے انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا۔عامر ڈوگر چند روز قبل ضلع کچہری خانیوال سے رہائی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ عامرڈوگر پر 9 مئی کو ملتان کینٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔
پاک بھارت ورلڈ کپ ،احمد آباد اسٹیڈیم میں بدنظمی نے سوالات اٹھا دیئے

لاہور(نیوزڈیسک) احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم رواں سال اکتوبر میں شروع ہونیوالے 50اوورز فارمیٹ کے ورلڈکپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے اور فائنل کا میزبان ہوگا، ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ممکنہ میزبان اسٹیڈیم میں بدنظمی نے سوالات اٹھا دیئے، آئی پی ایل کے اتوار کو شیڈول فائنل سے قبل وہاں ہونے […]
واپڈا اور گیس کے واجبات نادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹسز جاری

سکھر (نیوزڈیسک) واپڈا اورسوئی گیس نے نادہندسرکاری اداروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کئے ہیں، وفاقی و صوبائی محکموں کے ذمے دونوں اداروں کے کروڑ وں روپے واجب الادا ہیں،پی پی آئی کے مطابق نا دہندگان کو جلد از جلد واجبات کی جلدادائیگی کے لیے کہا گیا ہے۔
علی زیدی نے بھی عمران خان سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

کراچی (اے بی این نیوز)صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے بھی سیاست اور عمران خان سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ، ، علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے ۔ پاک فوج ہمارا فخر ہے ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں ۔ […]