اہم خبریں

پاکستان میں‌نیا سپیل داخل ، 25 جون سے2 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگو ئی

اسلا آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ 25 جون کو مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ اس موسمی نظام کے زیر […]

ایران اور اسرائیل مکمل جنگ بندی کیلئے تیار،تہران کو پہل کرنا ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ، ہم بدلہ لیں گے ، ایران کا انکار

نیویارک(اے بی این نیوز)ایک غیر متوقع اور ڈرامائی پیش رفت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور حتمی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے تحت آئندہ 6 گھنٹوں میں دونوں ممالک اپنی عسکری کارروائیاں روک دیں گے۔ ٹرمپ نے یہ دھماکہ خیز […]

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں‌اضافہ، ایران کا تل ابیب پر بڑا حملہ، اسرائیلی ڈیفنس سسٹم بیٹھ گیا

تہران (اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ میں‌ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی سے […]

گلگت: روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا

گلگت(اے بی این نیوز) روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔ شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ روایتی شندور فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ […]

پی ٹی آئی رہنما مومنہ باسط نے معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی سابق رکن مومنہ باسط نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت مبشر حیات سے شادی کر لی۔ نجی چینل کے مطابق مومنہ باسط جو کہ پی ٹی آئی کی ایک متحرک اور جانی پہچانی شخصیت […]

ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان خاتون کی جان لے گیا

ساہیوال(نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر ساہیوال میں موٹر سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان خاتون کی جان لے گیا، موٹروے پولیس کی منت سماجت کرنا بھی کام نہ آیا، موٹر سائیکل سوار اکرم اپنی والدہ کے ہمراہ ساہیوال سے چیچہ وطنی جارہا تھا، موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 کا چالان کردیا، […]

بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد […]

گلگت میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ

گلگت(اے بی این نیوز)گاڑی دریائے گلگت میں جا گری،حادثہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ حادثہ شکیوٹ سےگلگت آتے ہوئے ہرپون کےمقام پر پیش آیا،حادثے کے بعددو نوجوان تیر کر دریا سے باہر آگئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں،گاڑی میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے ۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش […]

پرتشدد ریلی کیس: عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی ضمانت منظور

لاہور (اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج […]

ہم ایرانی قیادت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں : حماس کا ایران کی حمایت کا اعلان

ایران(اے بی این نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران […]