اہم خبریں

وہیل مچھلی نے 20 منٹ تک سائنسدانوں سے گفتگو کی ،مغربی ماہرین کا دعویٰ

الاسکا(نیوزڈیسک)بظاہر یہ کسی سائنس فکشن فلم کا سین لگتا ہے مگر امریکی سائنسدانوں نے امریکی ریاست الاسکا میں ایک وہیل مچھلی سے 20 منٹ کی طویل بات چیت کے بعد وہیل مچھلی سے گفتگو ممکن قرار دےدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الاسکا میں 38 سالہ ٹوین نامی وہیل مچھلی نے پہلے سے ریکارڈ شدہ ’ٹیلیفونک کال‘ کے رد عمل میں ایس ای ٹی آئی انسٹیٹیوٹ اور یوسی ڈیوس کے محققین سے ’گفتگو‘ کی۔محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ وہیل مچھلیوں اور انسانوں نے اپنی اپنی زبانوں میں ایک دوسرے سے گفتگو کی۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آگے چل کر مستقبل میں دوسری دنیا کی مخلوقات سے گفتگو کرنے کی صلاحیت کے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے۔سائنسدانوں نے خیرمقدم پر مبنی مخصوص قسم کی کال جسے whup/throp کہا جاتا ہے، پانی کے اندر نشر کی جسے سنتے ہی ایک وھیل مچھلی کشتی کے پاس آئی اور آواز کے جواب میں خود بھی خیر مقدم پر مبنی آواز کے ذریعے ردعمل دینے لگی۔

متعلقہ خبریں