اہم خبریں

چور 50 میٹر بلند موبائل ٹاور چرا کر فرارہوگئے

لکھنو(نیوزڈیسک)بھارت میں چور 50 میٹر بلند موبائل ٹاور چوری کر کے فرار ہوگیا، اس کے ساتھ ہی چور ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گئے جس میں ایک شیلٹر، الیکٹریکل فٹنگز اور موبائل ٹاور اسمبلی سے متعلق دیگر سامان بھی شامل تھا، اس عجیب وغریب چوری نے تفتیشی حکام کی بھی نیندیں اڑا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی یہ انوکھی واردات بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں اُجینی میں ہوئی جہاں چور نے 50 میٹر بلند موبائل فون ٹاور کو بھی نہ بخشا اور اسے چوری کر لیا۔

متعلقہ خبریں