نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سب سے لمبے بالوں کا اعزاز بھارتی خاتون کو مل کیا ، ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ 9 انچ ہے جو کہ عالمی ریکارڈ ہیں خاتون سمیتا شریواستو نے 32 برسوں سے بال نہیں کٹوائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سب لمبے بال ہونیکا گینیز ریکارڈ قائم کرنے پر مجھے خوشی ہے ، لمبے بالوں کا شوق فلمیں دیکھ کر ہوا لمبے بال خاتون کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بال دھو کر سنوارنے میں انہیں تین گھنٹے لگتے ہیں لیکن پھر بھی مجھے اپنے بالوں سے پیار ہے ۔