اہم خبریں

برطانوی یونیورسٹی آف ایکسٹیرمیں کالے جادو میں ماسٹر ڈگری کا پروگرام متعارف

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی جانب سے تعلیمی میدان میں انوکھی پیشرفت ، یونیورسٹی آف ایکسیٹر میں آئندہ سال سے جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کا پروگرام شروع کیا جائےگا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہپروگرام ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا، اس کورس میں جادو کی تاریخ کا جائزہ لینے کے علاوہ ادب، فلسفے، آثارِ قدیمہ، عمرانیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے گا۔ نئے انوکھے کورس کے انسٹرکٹر، پروفیسر ایمیلی سیلوو کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سماجی سیاق وسباق کا نتیجہ ہے۔ان کے بقول ڈیکولونائزیشن، علمیات کے متبادل، حقوق نسواں اور انسدادِ نسل پرستی اس پروگرام کے چار اہم اصول ہیں۔ پروفیسر ایمیلی سیلوو نے دعویٰ کیا کہ یہ پروگرام لوگوں کو اس تصور پر نظرِ ثانی کرنے کی اجازت دے گا کہ باقی دنیا کا تعلق جادو اور توہم پرستی کا شکارہے جبکہ مغرب عقلیات اور سائنس کا خطہ ہے۔

متعلقہ خبریں