اسلام آباد (نیوزڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوگا جو شب ایک بجکر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہونا ہے ۔