اہم خبریں

امریکا،نیویارک کی لائبریری کو 90 برس بعد کتاب واپس مل گئی

نیویارک(نیوزڈیسک)نیویارک کی ایک لائبریری کو 90 برس بعد اپنی کتاب واپس مل گئی، یہ 1925 کی شائع شدہ کتاب ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوزف کونریڈ کی کتاب یوتھ اینڈ ٹو ادر اسٹوریز کو 1933 میں لارخماؤنٹ پبلک لائبریری نے جاری کیا تھا۔ جونی مورگن نامی خاتون نے لائبریری سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہیں سوتیلے باپ کے سامان سے یہ کتاب ملی ہے۔جونی نے ستمبر کے آخر میں لارخماؤنٹ لائبریری کو کتاب واپس بھجوا دی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لائبریری نے لیٹ فیس کے طور پر صرف 5 ڈالر جرمانہ وصول کیا۔

متعلقہ خبریں