نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آپریشن کے بعد 40 سالہ مریض کے پیٹ سے نکلنے والی چیزں دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کو تقریبا 2 سالہ سے بیٹ درد تھا ڈاکٹروں کو دکھایا تو مریض کے پیٹ کا ایکسرے کرنے پر پتا چلا کے اس کے جسم میں ایک نہیں کئی چیز موجود ہیں ،تین گھنٹے طویل کامیاب آپریشن بعد مریض کے جسم میں سے 100 سے زائد چیزیں نکال لی گئیں جنہیں دیکھ کر سب حیران تھے کہ مریض میں یہ سب چیزیں انہوں نے کھائیں کب ان میں زیپ ،تسبیح کے دانے ، موتی ، لاکٹ ، راکھی،ائیر فونز، تاروں کے ٹکڑے،واشلیں،ٹیگز وغیرہ شامل ہیں ایک خیال ہے کہ شائد یہ مریض نے بچپن میں کھائے تھے مریض کے والد ین بھی سوچنے پر مجبور تھے کہ اس نے یہ کھائے کب ۔