واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی ،نئے فیچرز کا اضافہ ،مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ان نئے فیچرز سے چیٹ جی پی ٹی دیکھ کر تجزیہ کرنے ،بولنے اور کہانیاں سنانے کے قابل ہو گیا ہے۔ یہ سہولت صرف فیس ادا کرنے والے صارفین کو اگلے دو ہفتوں میں دی جائے گی۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی رات کو کہانیاں سنائے گا جس کے لیے 5 آوازوں بھی دی گئی ہیں۔ صارفین اب جیٹ جی پی ٹی کو اپنا دوست بناسکیں گے ،اس بات کرسکیں گے ،اداس ہوں تو رات کو کہانیاں بھی سن سکیں گے ۔ساوپ اے آئی کی وجہ سے دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں بھی مصنوعی ذہانت کی میدان میں اُتر آئی ہیں۔