ڈرنبرگ(نیوزڈیسک) آسٹریا میں 2000 سال سے زیادہ پرانا ایک بچے کا جوتا دریافت ہوا ہے جس کے فیتے بھی ابھی تک بندھے ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن مائننگ میوزیم نے دریافت کے حوالے سے بتایا کہ چمڑے کے جوتے کا ڈیزائن تجویز کرتا ہے کہ یہ دوسری صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔اس جوتے کی دریافت ماہرین آثار قدیمہ نے آسٹریا کے مغربی گاؤں ڈرنبرگ میں کی جہاں چٹانوں میں نمک کی کان کنی کا کام لوہے کے زمانے کے اوائل سے شروع ہوا تھا۔