اہم خبریں

دنیا کی مختصر ترین شادی ،شوہر نے ایسا کیا کہا کہ بیوی نے فورا ََطلاق لے لی

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) دنیا کی مختصر ترین شادی ،نکاح کے فورا بعد بیوی نے طلاق لے لی۔ تفصیلات کے یہ دلچسپ واقعہ کویت کے ایک شہر میں پیش آیا جہاں شادی کے 3 منٹ بعد دلہن نے بیوقوف کہنے پر طلاق لے لی جج نے طلاق کے دستاویز بھی جاری کردیے ۔ اصل میں شادی کے بعد دلہن چلتے چلتے اچانک گر گئی جس پر دلہے کے منہ سے اچانک بیوقوف نکل گیا جس پر بیوی کو شدید غصہ آیا اور اُس نے طلاق لے لی، واضح رہے کہ دیگر ممالک کی نسبت کویت میں طلاق کی شرح بہت زیادہ ہے ،شائد دنیا کی مختصر ترین شادی ہے جس میں نکاح کےتین منٹ بعد طلاح ہوئی اور دستاویز بھی جاری ہو گئے ۔

متعلقہ خبریں