ماسکو(نیوز ڈیسک) سب سے کاہل کون،مقابلہ 26 ویں روز بھی جاری رہا اب اس میں صرف 7 باقی رہ گئے ہیں جبکہ 14 مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات سست بننے کا دلچسپ مقابلہ ، کھانا پینا اور سو جانا کیا یہ زندگی ہے ، لیکن یہ ایک مقابلہ ہے ، اس کے بدلے میں لوگوں کو بڑی رقم جیتنے کا موقعہ دیا جاتا ہے ۔ یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں سب سے سست ترین شہری ڈھونڈے کے مقابلہ جاری ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ صرف ایک روایت کو برقرار کھنے کے لیے کرایا جاتا ہے ۔ اس مقابلے کو جیتنے والے شہری کو 1070 امریکی ڈالر یعنی کہ 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ، اس میں شامل فرد 24 گھنٹے سو سکتا ہے فون استعمال کرسکتا ہے تمام کام لیٹ کر کرنے ہیعں،8 گھنٹوں میں صرف 10 منٹ بیٹ الخلا جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔