لندن(نیوزڈیسک)ناول سے مشہور ہونے والا حقیقی کردار ڈریکولا سے متعلق ماہرین نے بتایا ہے کہ وہ گوشت خور نہیں بلکہ مکمل طور پر سبزی اور پھل خور تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پندرہویں صدی میں رومانیہ کے قلعے میں رہنے والا ظالم بادشاہ ولاد سوئم کا اصل اور مکمل نام ولاد دی امپالر تھا جسے ڈریکولا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس بادشاہ کے ظلم و جبر سے متعلق مشہور تھا کہ وہ لوگوں کا خون پیتا ہے، ڈریکولا تین مرتبہ اپنے علاقے کا بادشاہ رہا تھا۔