اہم خبریں

امریکی شہری کی بھینسے سے محبت نے پولیس کی بھی چیخیں نکال دیں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی شہری ،اپنے پالتو بھینسے کا دیوانا نکلا قیمتی ،گاڑی کٹواڈالی،بھاری بھرکم ہاؤڈی کو دیکھ کر پولیس والوں کی بھی چیخیں نکل گئیں، قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود پولیس نے شہری کو گرفتار نہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں قدیم طوسی نسل کا بھینسا گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا ، واضح رہے کہ گاڑی کے مالک نے اپنے قیمتی جانور کے لیے گاڑی میں خصوصی سیٹ بنوائی ہے جس میں وہ اپنے ہاؤڈی کو لے کر سفر کرتا ہے ۔ پولیس نے گاڑی میں جانور کو دیکھ کر روکا تو اُن کی تو چیخیں نکل گئی ،آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم نے تو چھوٹا جانور سمجھا تھا آپ نے تو بڑا بھینساگاڑی میں بیٹھایاہوا ہے ، اس پر پولیس نے مالک کو کہا کہ جانور اپنے ساتھ لے جائیں اور ایسا دوبارہ نہ کرنا ۔ یار رہے کہ پولیس نے یہ ایکشن مقامی افراد کی طرف کی گئی شکایت پر لیا گیا تاکہ کوئی حادثہ نہ جائے۔

متعلقہ خبریں