شکراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شہری کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو انوکھا تحفہ،38 ویں سالگرہ پر 70 فٹ لمبی تصویر بنا ڈالی۔فن کار نے سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ساحل پرریت پر اس فن پارے کو بنایا،بلوچستان کے 19 سالہ ساحلی آرٹسٹ سمیر شوکت نے کہا کہ میں ولی عہد کو ان کی 38 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا تھا،اس لیے ساحل پر 70 فٹ لمبی تصویر بنائی ہے اور ڈرون کے مدد سے اس کی تصویر کشی کی۔ واضح رہے کہ یہ راشدی آرٹسٹ گڈانی گروپ نے 100 سے زائد سیاسی رہنماؤں ،کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں کے بنا چکا ہے ۔