لندن(نیوز ڈیسک) دنیا کا دلچسپ فنکار ،آپ جسے داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے بین وِلسن کی کاریگری یہ کہ کسی بھی متروک چیز پر پیٹنگ بنا کر اس خوبصورت بنا دیتے ہیں ، چیونگم،ٹوٹی ٹائیلز،پرانے ڈبے اور بوتلوں کی ہی اپنا کینوس بنا لیتے ہیں۔ ویسے تو لوگ بڑی پینٹنگز میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن مائیکرو پینٹنگ بھی اب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ پہلے بین ولسن دیوراروں پے تصاویر بناتے تھے لیکن حکومت نے ان کی بنائی تصاویر کو ختم کردیا ہے اس لیے اب یہ مائیکرو پینٹنگز کی طرف راغب ہوئے ہیں۔