اہم خبریں

دونوں ٹانگوں سے معذور بچے کا کارنامہ، سب کو ہمت نہ ہارنے کا سبق دیدیا

لندن(نیوز ڈیسک)دونوں ٹانگوں سے معذور بچے کا کارنامہ،ہمت نہ ہارنے کا سبق دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹانگوں سے معذور برطانوی بچے نے 238 میٹر اونچی پہاڑی سر کر کے بڑی رقم جیت لی ، واضح رہے کہ یہ رقم معذورنوجوانوں کی مدد کیلئے فراہم کی گئی ہے ، کم عمر معذور بچے نے 20 لاکھ پاؤنڈ یعنی کہ 2 اعشاریہ 54 ملین روپے جمع کیے ، 8 بچہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے جس نے لیجنڈ سرکریس بوننگٹن کی نگرانی میں چوٹی سر کی ۔ چوٹی سر کرنے لوگوں کی بڑی تعداد نے بچے کی ہمت کو سراہا۔

متعلقہ خبریں