بغداد(نیوز ڈیسک) مصر کے ثانوی بورڈ امتخانات میں پوزیشن حاصل کرنے پر استاد نے شاگرد کو 10 لاکھ پاؤنڈ کی کار تحفے میں دیدی ،یہ دلچسپ واقعہ مصر میں پیش آیا،استاد اپنے شاگرد سے اتنا خوش ہوا کہ اسے 10 لاکھ پاؤنڈ کی گاڑی تحفے میں دی، پرائمری اسکول میں جیالوجی پڑھانے والے استاد نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی طالب علم سائنسی مقابلے میں پہلے نمبر پر آئے گا وہ اسے قیمتی تحفہ دیں گے،خوش قسمتی سے امتخان کی تینوں پوزیشنز ایک ہی طالب علم محمود محمد عبدالفتاح نے حاصل کیں جس پر استاد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا کہ اُس نے اپنے شاگرد کو 10 لاکھ پاؤنڈ کی کار تحفے میں دیدی ۔