اٹاوا(نیوز ڈیسک)باربی بخار سے ہرکوئی متاثر، باربی تابوت مارکیٹ میں آگیا۔ غیر ملکی میڈیاکے کینیڈین کمپنی نے اپنے تابوت کی تشہیر کیلئے باربی رنگ کا تابوت متعارف کرا دیا،فیونرل سروس فراہم کرنے والی کمپنی کاگلابی تابوت مشہور ہو گیا ،لوگ اپنے پیاروں کو باربی تابوت میں سپردخاک کرنے لگے ، کمپنی نے اپنا تشہری جملہ بھی متعارف کرا دیا کہ تو آپ باربی کی طرح قبر میں آرام کر سکتے ہیں، اب باربی ٹرینڈ میکسیکو ،لاطینی امریکہ میں بھی پھیلنے لگا اور تو اور لاطینی کمپنی نے تو پورا سال باربی تابوت پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا ۔