ٹوکیو(نیوزڈیسک)شوق کا کوئی مول نہیں۔دنیا میں آئے روز حیرت انگیز واقعات کہیں نہ کہیں رونما ہوتے ہیں ان واقعات میں ایک منفرد واقعہ جاپان میں پیش آیا جس نے کتا بننے کیلئے 22 ہزار ڈالر خرچ کردیئے۔ ٹوکو نامی جاپانی شخص نے 22 ہزار امریکی ڈالر اپنے آپ کو کتابنانے میں خرچ کردیئے ۔مذکورہ شہری نے حقیقی کتے کی طرح دکھائی دینے والا ایک کاسٹیوم تیار کروالیا۔ ٹوکو نامی شہری نے اپنے نئے روپ میں تیار ویڈیو یوٹیوب اکاونٹ پر پوسٹ کردی ۔ جس میں دیگر حقیقی کتوں کی طرح دوسرے کتوں کو سونگتے اور زمین پر لوٹنیاں کھارہا ہے ۔ ایسی صورتحال میں سڑکوں اور پارکوں میں راہگیروں نےمذکورہ کتے کیساتھ خوب انجوائے کیا۔ یہاں تک کہ جاپان کی مختلف شاہراہوں اور پارکوں میں دوسرے کتوں نے بھی پرتپاک استقبال کیا۔ کتوں کی حقیقی زندگی گزارنے کے لیے ایک پنجرا بھی خریدا ۔