اہم خبریں

ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے غریب نابینا شخص کی شادی کو یادگار بنا دیا

حنشلہ (نیوز ڈیسک) ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے غریب نابینا کی شادی کو یادگار بنادیا۔ یہ دلچسپ واقعہ الجزائر کے صوبے حنشلہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں غیرب نابینا شخص شادی کا سوٹ بنوانے درزی کے پاس گیا تو اُسے اپنی غربت کا دکھڑا سنا یا کہ میں غریب ہوں میری شادی میں کون شرکت کرے گا بس میں چاہتا ہوں شادی پر میری ہونے والی بیوی اور میری ماں خوش ہو،در زی نے نابینا شخص کا تمام قصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو اُس کا اتنا اچھا رسپانس آیا کہ ہزاروں لوگ شادی میں شرکت کے آپہنچے رپوٹ کے مطابق شادی میں10 ہزار سے لوگ آئے ، جن میں سے 2 ہزار سے زائد لوگ کاروں میں آئے ،100 لوگ موٹرسائیکلوں پر آئے جبکہ 100 سے زائد لوگوں نے گھوڑوں پر بیٹھ کر شادی میں شرکت کی یہاں تک کےالجزائر کے پڑوسی ملک تیونس سے بھی لوگوں نے شادی میں شرکت کی ،شادی میں شامل ہونے والوں کی طرف سے اتنے تحائف ملے کے غریب نابینا کا گھر تحائف سے بھر گیا یہاں تک کہ غریب موکا کو تیونس اور ترکیہ میں ہنی مون منانے کے ٹکٹ بھی فراہم کیے گئے ۔

متعلقہ خبریں