اہم خبریں

گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹرز کا نیا کارنامہ ،زندہ بچے کی ماں کو مردہ اورمردہ کی ماں کو زندہ بچہ تھما دیا

لاہور(نیوزڈیسک)گنگا رام ہسپتال کا ایک اور نیا کارنامہ ،زندہ بچے کی ماں کو مردہ اور،مردہ بچے کی ماں کو زندہ بچہ تھما دیا،ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال کی واقعہ میں عدم دلچسپی،بچہ تنازع کا شکار ،بچہ کیسے تبدیل ہوا،ڈاکٹرز کا موقف دینے سے انکار، مقدس اعجاز کا ڈی این اے کروایا جائے گا، ہسپتال ذرائع۔ڈی این اے کروانے کا حتمی فیصلہ ایم ایس ڈیوٹی پر پہنچنے کے بعد کریں گے، دونوں مریضہ کا نام مقدس ہے،بچہ تبدیلی کا واقعہ بچگانہ وارڈ گیٹ نمبر 1 میں پیش آیا،مقدس وقاص اور مقدس اعجاز کی ڈلیوری ایک ہی جگہ ہوئی۔۔سلامت پورہ کی مقدس وقاص کے ہاں مردہ بچہ پیدا ہوا، چائینہ اسکیم کی مقدس اعجاز کے ہاں زندہ بچہ پیدا ہوا،ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ کی غفلت سے دونوں بچے آپس میں بدل گئے،مقدس وقاص کو زندہ بچہ دے دیا گیا، مقدس اعجاز کو مردہ بچہ تھما دیا گیا،مقدس اعجاز کے رشتہ داروں نے مردہ بچہ کی تدفین بھی کردی،ڈاکٹرز اور عملہ نے سنگیں غلطی کا احساس ہونے پر مردہ بچہ کو واپس لانے کا کہا،مقدس اعجاز کے بھائی کو سنگین غلطی کی اطلاع ڈاکٹر بلال کی جانب سے دی گئی ،مقدس اعجاز کے بھائی آصف ندیم نے بچہ کی تدفین کے متعلق ڈاکٹرز کو بتایا،مقدس اعجاز کے رشتہ داروں کو بچہ ادلا بدلی کی اطلاع 3 گھنٹے بعد دی گئی،مقدس اعجاز کو ڈاکٹرز کی جانب سے گنگا رام ہسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ،مقدس وقاص کے رشتہ داروں کو رات 12:40 منٹ پر دی گئی ،مقدس وقاص کے رشتہ داروں کو ڈاکٹرز اور عملہ نے خاموش رہنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا،ڈاکٹرز اور عملہ کا رویہ انتہائی نارواں تھا،حمزہ بھائی مقدس وقاص کا کہنا تھا کہ تین چار گھنٹے تک دباو ڈالتے رہے کہ خاموشی اختیار کی جائے،ڈاکٹرز و دیگر عملہ تدوفین کئے بچہ پر فاتحہ کی تلقین کرتے رہے،ہسپتال کا عملہ ڈی این اے کروانے کا مشورہ دے رہا ہے،ڈی این اے کے لئے بھی کورٹ کے حکم لانے کے احکامات دے رہے ہیں،بچہ کی تبدیلی کا دعوی دونوں میں سے کسی فیملی نے نہیں کیا،بچہ تبدیلی کی اطلاع ڈاکٹر بلال نے دی،جب تک ہسپتال سے رابطہ کیا گیا، آصف ندیم کے مطابق بچہ کی تدفین کر چکے تھے،پیدائش کے بعد بچہ نہیں دیکھایا گیا،ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ نے جو بچہ دیا اسے اپنا سمجھا،

متعلقہ خبریں