اہم خبریں

کولمبس کا 500 سال پرانا تاریخی خط ،امریکا کو واپس مل گیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کا صدیوں پرانا خط امریکا کو واپس مل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ تاریخی خط کئی دہائیوں سے لاپتہ تھا ،دراصل یہ خط کولمبس نے اسپین کے بادشاہ فرڈیننڈ اور ملکہ ایزابیلا کو مالی تعاون کیلئے 1493 میں لکھا تھااس مالی امداد سے انہوں نے امریکا دریافت کیا تھا،اس خط کو کرسٹوفر کولمبس نے پندرھویں صدی میں تحریر کیا تھا ۔ یہ خط 1980 تک اٹلی کے شہر وینس کے ایک عجائب گھر ’ببلیوٹیکا نیشنل مرسیانا‘ میں موجود تھا جو بعد میں ایک امریکی کے پاس جا پہنچا۔جس نے اسے 2003 میں اس نے کتابوں کے ایک تاجر سے یہ خط لیا تھا،واضح رہے کہ یہ خط لگ بھگ 500 برس پرانا ہے ۔

متعلقہ خبریں