لندن (اے بی این نیوز)برطانیہ میںبھی مشرقی رنگ جھلکنے لگے ۔ 33 سالہ کیتھرین مِک کی اپنی شادی کی تقریب میں ٹریکٹر میں بیٹھ کرآمد پر لوگ حیران رہ گئے۔ ورے راستے خیرمقدمی کلمات وصول کرنے والی کیتھرین خوشی خوشی شادی کے مقام تک پہنچیں۔دلہن کے ٹریکٹر پر بیٹھ کر آنے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنے والدین کے پس منظر اور دیہاتی معاشرے پر فخر ہے اسی لیے وہ اپنی زندگی کے اہم دن پروالد کے ساتھ انہی کے ٹریکتر پر بیٹھ کرآئیں۔کیتھرین کے شوہر 34 سالہ کیون لاگان ہیں جو تعمیراتی ماہرہیں۔ انہیں دیکھ کر لوگوں نے گاڑیوں کے ہارن بجائے اور اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب دولہا کے عزیز و اقارب بھی دلہن کی غیرروایتی سواری پر بہت خوش نظرآئے۔