سکر(نیوزڈیسک)انڈس ڈولفن کو مارنےکےکیس میں سیشن کورٹ سکھر نے ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔سیشن کورٹ سکھر نےکیس میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پربری کردیا، عدالتی حکم پر ملزم منور میرانی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔آفیسر وائلڈ لائف میر اختر تالپور کے مطابق منور میرانی نے اگست 2021 میں پنوعاقل کی نہر میں جال میں پھنسی نایاب نسل کی انڈس ڈولفن کو کلہاڑی کے وارکرکے مار دیا تھا۔