کینٹکی (نیوز ڈیسک) انسانی کھوپڑیوں کو گھر میں سجانے اور ڈھانچے کیساتھ سونیوالا امریکی شہری گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 39 سالہ شخص جیمس کے گرفتار پر چھاپا مارا اور اس کے گھر سے 40 سے زائد انسانی کھوپڑیوں سمیت دیگر انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا جب جیمس سے پوچھا گیا کہ گھر میں کون کون رہتا ہے تو ملزم نے جواب دیا کہ میں اور میرے مردا دوست پولیس کو اس پراسرار امریکی شہری کی مزید تحقیقات کیں تو پتہ چلا کے یہ آلائن انسانی باقیات خریدتا ہے ،اس نے ایک ڈھانچے کو سکارف پہنایا ہوا تھا اور ایک کواپنے ساتھ بستر پرسولایا ہوا تھا ایسی صورتحال کسی ہارر فلم سے کم نہیں۔ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔