اہم خبریں

ٹوتھ برش جمع کرنے کا دلچسپ شوق،کیلی نے گنیز ریکارڈ بناڈالا


واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹوتھ برش جمع کرنے کا دلچسپ شوق،کیلی نے گنیز ریکارڈ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری کیلی ہارڈی ٹوتھ برش جمع کرنے میں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ،وہ ٹوتھ برش 12 سال کی عمر سے جمع کررہی ہیں اب ان کے پاس ایک ہزار 618 برش ہیں جن پر مختلف کارٹون کردار بنے ہوئے ہیں ۔کیلی کے برش کلیکشن دیکھنے کے لیے گنیز ٹیم نے بڑے جمنازیم کا انتخاب کیا ، وہاں بڑے ٹیبل پر ٹوتھ برش رکھ کر گنے گئے ۔ اس سے قبل ایک ہزار 320 ٹوتھ برش جمع کرنے کا ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ خبریں