فلوریڈا(نیوزڈیسک)امریکا میں ایک ایسے برمی پائیتھون سانپ کو پکڑا گیا ہے جس کی لمبائی ایک بالغ نر زرافے جتنی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق19 فٹ بڑے اس برمی پائیتھون کو ساؤتھ فلوریڈا کے Big Cypress National Preserve میں پکڑا گیا۔ایک طالبعلم جیک ویلری نے اس سانپ کو پکڑا جو کہ اس نسل کا اب تک پکڑا گیا سب سے بڑا سانپ ہے۔جیک ویلری نے بتایا کہ میں جانتا تھا کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں مگر یہ علم نہیں تھا کہ واقعی ایسا ہو جائے گا، گزشتہ سال میں نے اپنے کزن کے ساتھ لگ بھگ 18 فٹ بڑا سانپ پکڑا تھا۔ابھی جو برمی پائیتھون پکڑا گیا ہے، اس کا جائزہ Big Cypress National Preserve کے حکام لے رہے ہیں۔حکام کے مطابق اس سانپ کی لمبائی 19 فٹ جبکہ وزن لگ بھگ 57 کلوگرام ہے۔اس سے پہلے سب سے بڑے برمی پائیتھون کا ریکارڈ 2020 میں فلوریڈا کے علاقے Everglades میں بنا تھا جب 18 فٹ 9 انچ بڑا سانپ پکڑا گیا تھا۔