لاڑکانہ( اے بی این نیوز )ایک ہی دن جنم دن منانے والے خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا،سندھ کے شہر لاڑکانہ میں منگی خاندان کا یہ منفرد ریکارڈ ہے کی اس خاندان کے نو افراف کا جنم دن ایک ہی دن ہوا، یکم اگست اس جوڑے کے لئے اس لئے بھی خاص ہے کہ ان کیم شادی بھی اسی دن ہو ئی تھی،یہ ان کی سالگرہ کا بھی دن ہے اور بچوں کا جن بھی اسی تاریخ کو ہو تا رہا،اس جو ڑے کے سات بچے ہیں،کمال بات یہ ہے کہ یہ سارے کے سارے یکم اگست کو ہی پیدا ہو ئے،یہ دنیا کا واحد بڑا خاندان ہے جس کے بچوں کی پیدائش کا دن ایک ہی ہے۔