اہم خبریں

امریکی سائنسدانوں کا کمال ،لولی پاپ کو آلے میں تبدیل کردیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) اب لولی پاپ کھلا کر بیماری کا پتالگایا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے لولی پاپ کو منہ اور سانس کے امراض کی شناخت کرنیوالے آلے میں تبدیل کردیا ۔ واضح رہے کہ منہ اور سانس کے امراض کی شناخت کیلئے حلق کی گہرائی سے لعاب کا نمونہ چاہیے ہوتا ہے ، اسی وجہ سے بچے دور بھاگتے ہیں،امریکی سائنسدانوں نے لولی پاپ کی ایک طرف برقی آلہ بنایا ہے جس پر کوائل نما ابھار ہیں جبکہ دوسری طرف لالی پاپ کی ٹافی چپکائی گئی ہے۔ اب بچے اور بڑے پرلطف انداز میں اسے استعمال کرتے ہیں اور اس دوران انسانی تھوک اندر کے خانے میں جمع ہوتا جائے گا جس کو ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، سانئسدانوں نے اسے کینڈی کلیکٹ کا نام دیا ہے ، واضح رہے کوڈ 19 وبا ء کے دوران اس طریقے سے کورونا وائرس کی تشخیص کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں