ڈبلن (نیوزڈیسک)ڈبلن میں ہوٹل کی تعمیر کے دوران ،سینکڑوں قبریں دریافت،100 سے انسانی ڈھانچے نکالے گئے ۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاقے ڈبلن میں کھدائی کے دوران 1 ہزار سال پرانی قبروں سے 100 سے ز ائد ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں جن کے حوالے سے ماہریں کا کہنا ہے کہ یہ گیارہویں صدی کے ڈھانچے ہیں۔ تعمیراتی کمپنی کاکہنا ہے کہ ہوٹل کی تعمیر کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران نیچے سے کچھ قبریں ملیں جن کے اندر سے انسانی ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں،نیچے سے پرانی عمارت کی بنیادیں بھی ملیں ۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے یہ بنیادیں ،1600 عیسویں میں بنائی گئیں تھیں،جس جگہ ابھی ہوٹل تعمیر کیا جا رہا ہے وہا ں 3صدیاں پہلے جنرل بیکری تھی۔