واشنگٹن(نیوز ڈیسک) دو پائلٹ دوستوں کا گینزریکا ڈ،38 گھنٹوں میں 48ریاستیں گھوم لیں۔تفصیلات کے مطابق 48 ریاستوں میں اتنا تیز ترین سفر ایسے پہلے کبھی نہیں ریکارڈ کیا گیا۔ دو پائلٹ دوستوں نے صرف 38 گھنٹوں اور 13 منٹ میں 48 ریاست گھوم کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ دونوں پائلٹ دوست جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز نے 17 سے سفر کا آغاز کیا اور اختتام 19 مئی کو ہوا ۔پائلٹ جان سکیٹون اور رابرٹ رینالڈز کا کہنا ہے کہ ریکارڈبنانے کا مقصد 48 ریاستوں کا سفر کرکے زندگی کی خوبصورت یاد بنانا ہے دوسرا عوام کو بتانا ہے کہ چھوٹے طیارے میں بھی سفر کیا جاسکتا ہے،تیسرا اور اہم مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔