راجستھان (نیوز ڈیسک) سانپ کا بدلہ،کسان کو صحت یاب ہونے پر دوبارہ کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان سے کا 40 سالہ جساب خان ایک ہی سانپ کے دوبار ڈسنے سے ہلاک ہوگیا۔ پہلی دفعہ کاٹنے پر جساب خان 4 دن اسپتال میں رہا ، صحت یاب ہونے پر جب گھر آیا تو اُسی سانپ نے دوبارہ کاٹ لیا ، جس وہ سے جساب خان جانبر نہ ہوسکا۔ یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ سانپ جس کو چاند کی 14ویں رات کو کاٹ لے اُسے دوبارہ ضرور کاٹتا ہے ، ہم نے یہ کہانیاں میں سنا تھا لیکن بھارت میں یہ حقیقت بن کر سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جساب خان کو بانڈی نامی صحرائی سانپ نے ڈسا تھا۔ پولیس اس عجیب و غریب واقعے کو قتل سمجھ رہی ہے ۔