اہم خبریں

امریکی کارٹون سریز دی سمپسنز نے18 سال قبل ہی ٹائٹن آبدوز حادثے کی پیشگوئی کر دی تھی

واشنگٹن :امریکی اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنزکے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آگیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکی کارٹون سیریز سمپسنز کی اس سے قبل بھی کئی ایک کی گئی پیشگوئیاں پوری ہوچکی ہیں۔ جس میں کرونا کی عالمی وبا بھی شامل ہے ۔اینمیٹڈ سریز دی سمپسنز میں مستقبل کے کئی ایک واقعات کی درست پیشگوئیاں سامنے آچکی ہیں۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ یہ سریز بڑی دلچسپی سے دیکھ چکے ہیں۔اب ایک بار پھر اس شو کے مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دی سمپسنز نے 2006 کی ایک قسط کے دوران ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کے بارے میں درست پیشگوئی کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ شو کی اس قسط کا موازنہ گمشدہ ٹائٹن آبدوز سے کیا جا سکتا ہے جس کا ملبہ 22 جون کو دریافت کیا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دی سمپسنز کے پروڈیوسر مائیک ریس بھی ٹائٹن آبدوز میں ٹائی ٹینک کا سفر کر چکے ہیں، مگر شو کی یہ قسط بہت پہلے نشر ہوئی تھی۔دی سمپسنز کے سیزن 17 کی 10 ویں قسط میں ہومر سمپسن کو اپنے والد کے ساتھ سمندر میں ایک خزانے کی تلاش کیلئے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔شو میں دکھایا گیا بحری جہاز بھی ٹائی ٹینک کی طرح 2 ٹکڑوں میں تقسیم تھا۔پھر ہومر سمپسن کی آبدوز ایک جگہ پھنس جاتی ہے اور بار بار آکسیجن کی کمی کی وارننگ ظاہر ہونے لگتی ہے۔بتدریج وہ بے ہوش ہو جاتا ہے اور پھر اچانک ٹائٹن آبدوز ٹکڑوں میں بٹ جاتی ہے اور خوفناک حادثہ پیش آجاتا ہے۔ مذکورہ سریز کی اس قسط کا موازنہ گمشدہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز سے کیا جا سکتا ہے جس کا ملبہ 22 جون کو دریافت کیا گیا تھا۔دی سمپسنز کے سیزن 17 کی 10 ویں قسط میں ہومر سمپسن کو اپنے والد کے ساتھ سمندر میں ایک خزانے کی تلاش کے لیے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔شو میں دکھایا گیا بحری جہاز بھی ٹائی ٹینک کی طرح 2 ٹکڑوں میں تقسیم تھا۔پھر ہومر سمپسن کی آبدوز ایک جگہ پھنس جاتی ہے اور بار بار آکسیجن کی کمی کی وارننگ ظاہر ہونے لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں