اہم خبریں

دریائی پتھروں سے تیار چینی اسٹریٹ فوڈ کے چرچے

بیجنگ(نیوز ڈیسک) شائد ہی آپ نے پتھر پکے دیکھے ہوں ، لیکن اب چین میں دریائی پتھروں سے تیار اسٹریٹ فوڈ کے چرچے ہونے لگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس عجیب و غریب چینی اسٹریٹ فوڈ کو سودیو کہتے ہیں،جو چھوٹے دریائی پتھروں،جڑی بوٹیوں اور مختلف مصالحوں سے تیار ہوتی ہے، جسے بعد میں فرائی کر لیا جاتا ہے ۔ اس دلچسپ چینی سٹریٹ فوڈ کے شوقین اس کے لیے لمبی قطاروں میں بھی لگنے کے لیے تیار ہیں ، اس سٹریٹ فوڈ کو کھانے کا طریقہ یہ ہے کہ پتھروں کو چوس کر پھینک دیتے ہیں ،اس ڈش کا چینی ترجمہ ہی چوسنا ہے ۔یہ دش چینی مچھیروں کی ایجاد ہے ، جن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تھا تو انہوں دریائی پتھروں اور کنکریوں کو جڑی بوٹیوں سے ملا کر یہ ڈش تیار کی جو صدیوں سے پشت ہا پشت چلی آ رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں