میکسیکو (نیوز ڈیسک) میکسیکو کے جنگلات سے 1000 سال پرانا شہردریافت کر لیا گیا ، جس کا تعلق قدیم مایا تہذیب سے ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ 1000 سال پہلے شہر مایا کلچر کا اہم مرکز رہا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انتھروپولوجی اینڈ ہسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں اہرام مصر جیسی عمارتیں ،پتھر وں کے ستون جبکہ دائروں میں ترتیب دی گئی جبکہ شہر میں پلازہ نماہ عمارتوں کے ڈھانچے بھی موجود ہیں ۔ اس جزیرے کو دریافت کرنے والے ماہرین نے اسے اوکمٹن کا نام دیا ہے ، مایا زبان میں اس کا مطلب پتھر کا ستون ہے، واضح رہے کہ اس شہر کا رقبہ یورپی ملک لکسمبرگ سے بھی بڑا ہے ،اس شہر کے آثار یوکاٹن نامی جزیرہ نما پر واقعہ بالمکو ماحولیاتی ریزرو میں موجود ہیں ۔ اس گمشدہ شہر کو دریافت کرنے کے لیے فضائی لیزر میپنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔