اہم خبریں

مچھلیاں پکڑنے والے شخص کو 32سال پہلے چوری ہونے والی گاڑی مل گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کینساس سے مچھلیاں پکڑنے والے شخص کو 32 سال پہلے چوری ہونے والی جیپ مل گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ مچھلیاں پکڑنے کے دوران پانی میں عجیب چیز دیکھی جب پانی میں لائیو اسکوپ ڈال کر دیکھا تو اندر گاڑی کے پرزے نظر آئے جس کا پولیس کو بتایا تو پانی سے گاڑی نکال لی گئی جس کے حوالے سے تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ جیپ 1990 میں چوری ہوئی جس کی باقاعدہ ایف آئی آر بھی بھی درج کرائی گئی تھی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ گاڑی کسی واردات میں استعمال کرنے بعد یہاں چھپائی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں