اہم خبریں

ایکواڈور ،76 سالہ خاتون 2 دن بعد آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی

ایکواڈور(نیوز ڈیسک) ایکواڈور میں حیرات انگیز واقعہ 76 سالہ خاتون 2 دن بعد آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کے علاقے باباہویو کے گلبرٹ بالبرن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ کی موت واقعہ ہو گئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں سرکاری اسپتال نے بھی انہیں مردہ قرار دیدیا لیکن والد آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران زندہ ہوگئیں ۔ انہوں نے کہاکہ والدہ کو آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے کے انتظامات مکمل کرکے انہیں تابوت میں لٹا دیا گیا ،لیکن چند گھنٹے کے بعد تابوت کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں ، تابوت کھولا تو سب حیران رہ گئے جسے دفن کرنا تھا وہ تو زندہ ہو گئی ، سب کا غم حیرات میں بدل گیا ۔ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور وزارت صحت نے اسپتال کی اس غفلت کے تحقیقات کے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ خبریں