اہم خبریں

سڈنی ،دنیا کا 18 فٹ لمبا مگرمچھ ،120 بر س کا ہو گیا

سڈنی (اے بی این نیوز) دنیا کا 18 فٹ لمبا مگرمچھ ،120 بر س کا ہو گیا۔طویل العمر ہونے کی وجہ سے اس مگرمچھ کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکار ڈمیں درج ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں موجود یہ مگر مچھ جسمامت اور عمرکے لحاظ سے سب سے بڑا ہے ، یہ مگرمچھ 1987 سے مرین لینڈ پارک میں موجود ہے ،اس کی لمبائی تقریباً 18 فٹ ہے۔جب اس پارک میں لایا گیا تو اس کی عمر30 سال تھی لیکن ایک اندازے کے مطابق اس کی عمر120 سال ہو گئی ہے ۔ اس مگرمچھ کو کئی نامور ملکی غیرملکی شخصیات بھی دیکھ چکی ہیں جن میڈں ،آنجہانی ملکہ الزبتھ، شی جن پنگ کے نام شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں