ریاض(نیوز ڈیسک) علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ،سعودی عرب کی سلویٰ العمانی نے 70 سال کی عمر میں بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری مکمل کرے سب کو حیران کردیا ۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ عمر کے کسی بھی حصے میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے، سلوٰی العمانی نے بی اے آنرز ڈگری 70 سال کی عمر امام عبدالرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی دمام سے سوشیالوجی میں حاصل کی ۔ انہوں نے 4اعشاریہ 75 جی پی اے کے ساتھ کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل ، سلوٰی العمانی نے شادی ہونے کے 50 سال بعد اپنی ڈگری مکمل کی ہے ۔