اہم خبریں

ڈاکٹر نیوٹن ہاورڈ نے بمبل بی اور آپٹیمس پرائم کا دیوہیکل ماڈل اپنے گھرکے باہر لگا دیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دماغی امراض کے نامور ڈاکٹر نیوٹن ہاورڈ نے گھر کے باہر ٹرانسفارمر فلم کے کرداربمبل بی اور آپٹیمس پرائم کے دیوہیکل ماڈل لگا دیئے ،اس حرکت پر پڑوسیوں نے شکایت کے انبار لگان دیئے کہا کہ ٹرانسفارمر کے فنکاروں کو اپنی فرنچائز میں شامل کرکے کچھ رقم نیوٹن ہاورڈ پیسے کمانا چاہتا ہے ۔ ایک پڑوسی نے کہا کہ اتنے بڑے ماڈل گرکر کسی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں ۔ لوگوں کی شکایات اپنی جگہ لیکن اعصابی سائنسداں کی اس کاری گری کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آنے لگےہیں تاکہ ان آٹوبوٹس کے ساتھ تصاویر بنا سکیں ،لوگوں کے رش کی وجہ سے لوگوں کا علاقے میں ہروقت تانتا بندھا رہتا ہے ۔لیکن نیوٹن ہاورڈ بھی اس بات بضدہیں کہ وہ یہ ماڈل اپنے گھر کے باہر رکھنا چاہتے ہیں اس کے لیے وہ کورٹ بھی جانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں