اہم خبریں

متحدہ عرب امارات کا زمین پر چاند بنانے کا منصوبہ،5 ارب ڈالرلاگت آئے گی

دبئی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا زمین پر چاند بنانے کا منصوبہ،5 ارب ڈالرلاگت آئے گی۔ تفصیلا ت کے مطابق یو اے ای نے بہت ایسی عمارتیں تعمیر کی جن کو دیکھ کر انسانی عقل دھنگ رہ جاتی ہے ۔ اب چاند جیسی عمارت تعمیر کی جائے گی، جسے کینیڈین آرکیٹیکٹ مائیکل ہینڈرسن تعمیر کریں گے ،یہ 5 ارب ڈالرز کا منصوبہ ہے ، جس کے تحت 30 میٹر بلند عمارت پر 274 میٹر بلند چاند بنایا جائے گا ،اس منصوبے کا نام مون پراجیکٹ رکھا گیا ہے ، اس عمارت کو ہوٹل یا ریزورٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ،پام جمیرا میں بنائے جانے والے اس چاند ریزورٹ میں 4 ہزار کمرے ہوں گے جن میں 10 ہزار افراد قیام کر سکیں گے ۔

متعلقہ خبریں