اہم خبریں

جہازکریش میں بچ جانیوالے 4بچے 2 ہفتوں بعد ایمازون جنگل سے زندہ مل گئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) جہازکریش میں بچ جانے والے 4بچے 2 ہفتوں بعد ایمازون جنگل سے مل گئے۔واضح رہے یہ جہازہ دو ہفتے قبل کولمبیا میں کریش ہوا تھا۔ اس حوالے سے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی جہاز کریش بعد بچوں کے زندہ ملنے کی خبرکا اعلان کرنے کو انتہائی پرمسرت لمحہ قرار دیتےہوئے کہا کہ فوجی اہلکاروں نے کافی مشکلات کے بعد بچوں کو تلاش کیا کرنے کے لیے 100 سے زائد افراد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بچوں کی تلاش کے لیے سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا گیا ،جس جہاز میں بچے سوار تھے وہ یکم مئی کو گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بچے معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے اس سے پہلے انان کی بھی ہلاک ہونے کی خبر تھی۔

متعلقہ خبریں