اہم خبریں

برطانوی ایتھلیٹ جوشوا پیٹرسن نے 465 گھنٹے دوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی ایتھلیٹ جوشوا پیٹرسن نے 465 گھنٹے دوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ واضح رہے کہ انہوں یہ کارنامہ دماغی مریضوں کیلئےکام کرنیوالے خیراتی ادارے سمیریٹنز کیلئے1 ملین پاؤنڈز جمع کرنے کے لیے سرانجام دیا، انہوں نے مسلسل 76 روز تک دوڑ لگا کر 41 ملین رن مکمل کرنے کا نیا ریکار بنایا۔ جوشوا پیٹرسن نے 465 گھنٹے دوڑ کر 1 ہزار 9سو 91 میل سے زائد کا فاصلہ طے کیا،یہ فاصلہ 76 شہروں میں دوڑ لگا کر طے کیا اور نیا عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا ۔

متعلقہ خبریں