واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چیخ وپکارکی آواز آنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو اپنی ہنسی روک نہ پائے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو سن یا پڑھ کر لوگ اپنی ہنسی کو کنٹرول نہیں کرپائیں گے ۔ ڈیوٹی پر موجود 2 پولیس اہلکاروں نے کسی کی چیخ و پکار کی آواز سنی تو مدد کے دوڑے لیکن جب آواز آنے والی جگہ پہنچے تو اپنی ہنسی روک نہ پائے کیونکہ پولیس اہلکار جسے انسان سمجھے وہ ایک بکری نکل جو اپنے ریوڑے سے بچھڑنے کی وجہ سے پریشانی کی حالت میں شور مچا رہی تھی۔
