اہم خبریں

موبائل کیوں چھینا؟ طالبہ نے ٹیچر پرکالی مرچیں پھینک دیں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ریاست ریاست ٹینیسی کے علاقے نیش ویل کے ہائی اسکول کی طالبہ نے موبائل استعمال کرنے سے روکنے پرسکول ٹیچر پر کالی مرچ کا اسپرے کر دیا۔طالبہ کاکہنا ہے کہ وہ موبائل پر سوالات کے جواب گوگل سے ڈھونڈ رہی تھی۔ٹیچر نےموبائل کے استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے طالبہ سے موبائل چھین لیا۔ٹیچر نے طالبہ کی موبائل واپسی کی کوشش ناکام بنادی۔ مشتعل طالبہ نے ٹیچر پر دو مرتبہ کالی مرچ کاسفوف پھینک دیا۔طلبا ٹیچر کو بچانے کے بجائے ہنستے رہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹیچر کو تکلیف سے زمین پر بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی طالبہ کے ناروا رویئے اور دیگر طلباکی ہنسی پر شدید تنقید سزا دینے کا مطالبہ۔اس قبل ایک اور طالبعلم نے ٹیچر کو نقل سے روکنے پر چہرے پر گھونسا مارا تھا۔

متعلقہ خبریں