کراچی(نیوز ڈیسک) ہتھنی نور جہاں کی طبیعت مزید خراب ، انتظامیہ نے نان ٹیکنیکل اسٹاف کی چڑیا گھر میں داخلہ پر پابندی لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے نان ٹیکنیکل اسٹاف کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔انتظامیہ نے کہا کہ فورپاز کی ٹیم کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پابندی لگائی ہے، جب تک ہتھنی کی طبیعت میں بہتری نہیں آتی پابندی برقرار رہے گی۔
